سیالکوٹ کے واقعے نے ہر محب وطن پاکستانی کو افسردہ کر دیا،سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی،پی ایم ایل اورپی پی سے عوام مایوس ہوگئے ہیں، سراج الحق
پی ٹی آئی،پی ایم ایل اورپی پی سے عوام مایوس ہوگئے ہیں، سراج الحق

پشاور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا۔ پی ٹی آئی حکومت کا کہیں کوئی وجود نظر نہیں آتا۔ حکمرانوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو مذاق بنا دیا ہے۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ملک میں ہونے والے واقعات سے ہر روز شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے واقعے نے ہر محب وطن پاکستانی کو افسردہ کر دیا۔ ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کسی بھی شہری کو حق حاصل نہیں کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے۔ ملک کی جگ ہنسائی حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

قوم پر مسلط ظالم اشرافیہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ہمیں مل کر ان سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔ سوا تین سال گزر گئے، ملک ہیجانی کیفیت میں ہے۔

مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام پر عرصہئ حیات تنگ ہو چکا ہے۔ قرضوں کا پہاڑ اور سود پر بینکاری ملکی معیشت کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے، مگر حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں۔ ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکا کیا۔

تینوں بڑی جماعتیں مفادات کی سیاست کر رہی ہیں، عوام کی کسی کو فکر نہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے۔ کارکن دین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

جماعت اسلامی سے وابستہ افراد نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی اور ملک و ملت کی خدمت کی۔ عوام آزمائے ہوئے جاگیرداروں اور وڈیروں کو مسترد کر کے جماعت اسلامی کو موقع دے۔

لوگ جان لیں کہ ظلم پر خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوشحالی اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے نظام کے نفاذ سے ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں سابق ایم پی اے اور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور جاویدمہمند کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سراج الحق نے مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ دین کی سربلندی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں، اللہ تعالیٰ ہمارا حامی ومددگار ہے۔ ان شاء اللہ پاکستان کوعظیم اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے بلدیاتی آرڈیننس میں صرف اپنے مفاد کو ترجیح دی، خرم شیر زمان

سراج الحق نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اہلیت اور ویژن سے خالی لوگ قوم پر مسلط ہیں۔ کئی دہائیوں سے جاگیرداروں، وڈیروں اورکرپٹ سرمایہ داروں نے عوام کی گردنوں پر پاؤں رکھا ہوا ہے اور ملک کے ریسورسز کی لوٹ مار جار ی ہے۔

Related Posts