ملکی معیشت کیلئےاچھی خبر،سعودی عرب سے3ارب ڈالرموصول

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:مشیرخزانہ شوکت ترین نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالرموصول ہوچکےہیں۔

مشیرخزانہ شوکت ترین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ فنڈ ملنے پر ولی عہد محمدبن سلمان کے بے حدمشکورہیں،سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کےساتھ کھڑارہاہے۔

یہ پڑھیں:اسد عمر نے  15 دن میں ملک میں مہنگائی ختم کرنے کا دعویٰ کردیا

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا جوکہ ایک سال کیلئے جمع رہیں گے اور پاکستان اس رقم پر سعودی عرب کو سالانہ 4 فیصد منافع ادا کرے گا۔

دوسری جانب کچھ دن قل وفاقی وزیرفوادچوہدری نےکہاتھاکہ سعودی عرب ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔

Related Posts