سیالکوٹ واقعہ،پنجاب حکومت نےکمرکس لی،118افرادگرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واقعے کے بعداب تک پولیس کی جانب سے 200 کےقریب چھاپے مارے گئے اور اس دوران 118 افرادکوگرفتارکیاگیاجن میں 13 مرکزی ملزمان بھی شامل ہیں۔

ترجمان حسان خاورنے بتایا کہ واقعے کی وجہ سے لوگوں میں بہت مایوسی پھیلی ہے اس وجہ سے عوام سن لیں کہ اس بارانصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا،انہوں نے کہاسرکاری اہلکاروں کی غفلت پائی گئی تو ان کے خلاف بھی باقاعدہ کارروائی ہو گی۔

یہ پڑھیں:سری لنکن شہری کو ذاتی رنجش پر قتل کیا گیا، ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات

یہ بھی پڑھیں:سری لنکن عوام کووزیراعظم عمران خان پریقین ہے،سری لنکن وزیراعظم

انہوں کامزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر ایک سیل بنایاہے،جس کی نگرانی بھی وہ خود کررہے ہیں،انہوں نے کہا اس واقعے کو مثال بنائیں گے تاکہ آئندہ کبھی ایساواقعہ پیش نہ آئے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نےبھی اپنےسوشل میٖڈیااکاؤٹ پرسیالکوٹ واقعےسےمتعلق تصدیق کرتےہوئےکہاہےکہ میں واقعےمیں ملوث 1 3مرکزی ملزمان کوگرفتارکرلیاجبکہ 118مشتبہ افرادکوبھی حراست میں لیاگیاہے۔

 

Related Posts