ماہرہ خان سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahira Khan is ashamed due to ‘lynching incident’ in Sialkot

سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکن شخص کے ہولناک قتل پراداکارہ ماہرہ خان نے شدید افسوس اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا نامی سری لنکن شخص کے مبینہ توہین مذہب کے الزام میں قتل پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ماہرہ خان کاکہنا ہے کہ وہ جواب، انصاف اور دہشت گردی کی لعنت کو دور کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں لگے ٹائم بموں کو ناکارہ نہ کیا تو پھٹتے رہیں گے۔

سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہئے بہت توجہ۔

مزید پڑھیں:سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کے بہیمانہ قتل پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا تشویش کا اظہار

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے۔

Related Posts