سیالکوٹ واقعہ،معاشرے میں لگے ٹائم بموں کو ناکارہ نہ کیا تو پھٹتے رہیں گے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad invites Opposition for dialogue on electoral, judicial reforms

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں لگے ٹائم بموں کو ناکارہ نہ کیا تو پھٹتے رہیں گے۔

سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہئے بہت توجہ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے۔

 

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نےاپنےٹوئٹرپیغام میں کہاہے کہ سیالکوٹ واقعہ پاکستان کے لیے باعث شرم ہے،واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں جبکہ میں خودواقعے سے متعلق تحقیقات کی نگرانی کررہا ہوں۔

مزید پڑھیں:نجی فیکٹری کےغیرملکی منیجرکاقتل،وزیراعظم کانوٹس

اس حوالے سے وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی طاہراشرفی نے کہا کہ سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن منیجر کے قتل کی مذمت کرتےہیں،ایسے واقعات مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش اور عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

Related Posts