سیالکوٹ: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کاکہنا ہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم کی شناخت فرحان ادریس کے نام سے کی گئی ہے، معاون خصوصی نے ٹویٹر پراہم ملزم کی تصاویر شیئر کیں۔
اس سے قبل آئی ایس پی آرنے کہا تھاکہ سیالکوٹ میں ہجوم کی طرف سے سری لنکن شہری کا بہیمانہ قتل شرمناک عمل ہے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ اس طرح کے ماورائے عدالت اقدامات کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
The sense of impunity is so high these boys are giving interviews on how they killed Priyantha Diyawadana. This is pretty much what a failed state looks like. pic.twitter.com/bnKDgCqla8
— Gul Bukhari (@GulBukhari) December 3, 2021
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو گرفتار کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سول انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ: ان نتائج پر کسی نے غور کیا؟