قومی ٹیم دوسرے کرکٹ میچ کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل ہوگا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کل سے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری 5 روزہ میچ کا آغاز کریں گے۔ پہلا میچ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے میرپور ڈھاکہ میں کرکٹ پریکٹس کی۔
چٹاگانگ ٹیسٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
بیگم کو کیسے خوش رکھا جائے؟ شعیب ملک کا شوہروں کو مفید مشورہ
اختیاری تربیتی سیشن میں 5 جبکہ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس سیشن میں تمام کھلاڑی شریک ہوئے۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ گزشتہ ماہ 30 نومبر کو اختتام پذیر ہوا۔
قبل ازیں 5 روزہ ٹیسٹ میچ کے آخری دن کا کھیل شروع ہوا۔ آغاز میں ہی پاکستان کی پہلی وکٹ 151 رنز پر گر گئی۔ مہدی حسن نے عبداللہ شفیق کو 73 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
عابد علی سنچری نہ بنا سکے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے میچ سنبھال لیا۔ دونوں بیٹرز نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔