خصوصی افراد کسی بھی طرح عام انسان سے کم نہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ کا صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کر نے کا حکم
وزیراعلیٰ سندھ کا صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کر نے کا حکم

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کسی بھی طرح عام انسان سے کم نہیں، ہمیں ان کی تربیت کرکے انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب ہوئی جس کا مرکزی خیال کورونا کے بعد دنیا کی قیادت اور خصوصی افراد کی شمولیت رکھا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

دنیا بھر میں خصوصی افراد کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مریم نواز نے 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں ترک کر دیں

تقریب کا انعقاد سندھ حکومت کے محکمہ امپاورمنٹ برائے خصوصی افراد نے کیا۔  پروگرام کے میزبان وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی  صادق میمن  تھے۔ پروگرام میں صوبائی وزرا، سیکریٹریز، سینئر افسران اور خصوصی افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ 

خصوصی افراد کے عالمی دن کے پر تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں خصوصی افراد کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔ 

قرآن پاک کی تلاوت سندھ حکومت کے وی آئی سی سینٹر گلستان جوہر کی اسٹوڈنٹ نے کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی صادق میمن نے استقبالیہ خطاب کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار خصوصی افراد کا پروگرام وزیر اعلیٰ ہاؤس میں 2 سال قبل ہوا۔

خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں خصوصی افراد کو مختلف طریقے سے اہل افراد قرار دیتا ہوں۔ اللہ پاک نے خصوصی افراد کو مختلف نعمتوں سے نوازا جو مختلف اہلیت رکھتے ہیں۔ یہ لوگ کسی بھی عام فرد سے کم نہیں۔ 

دورانِ خطاب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ان افراد کی ہمیں محبت، توجہ اور پیار سے تربیت کرنی ہے تاکہ یہ بڑے ہوکر کارآمد شہری بن جائیں۔ مجھے خصوصی افراد کے پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے۔ 

پورے پروگرام کو اشاروں کی زباں سے ناظریں اور حاضریں کیلئے وضاحت کیا جاتا رہا۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خصوصی افراد کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد معذوری کے حامل افراد سے اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔ 

Related Posts