سابق چیف جج گلگت بلتستان کے حلفی بیان کی تصدیق کرنے والے وکیل اوتھ کمشنر اور نوٹری پبلک چارلس گتھری نے کہا ہے کہ میں جسٹس (ر) رانا شمیم کے حلف نامے کی تصدیق کیلئے پاکستان جانے اور عدالتوں میں پیشی کیلئے تیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق چارلس گتھری نے کہا کہ میں عدالتوں میں پیشیاں بھگتنے کو تیار ہوں تاکہ تصدیق ہوسکے کہ رانا شمیم حلف نامے پر دستخط کرتے وقت ہوش و حواس میں تھے۔ انہوں نے یہ بات جیو اور دی نیوز کے ہمراہ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
عدالت کا سابق چیف جج رانا شمیم کو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانیکا حکم
رانا شمیم کون ہیں اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر کیا الزامات لگائے ہیں؟
ان لندن کے نوٹری پبلک چارلس گتھری نے کہا کہ اخبارات میں شائع ہونے والا حلف نامہ درست تھا جس پر انہوں نے مہر ثبت کی تھی اور جسٹس رانا شمیم نے دستخط کیے تھے۔ حلف نامے میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ماتحت عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کا دعویٰ کیا گیا۔
رانا شمیم کے حلف نامے میں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج پر دباؤ ڈال کر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کو 2018 کے عام انتخابات سے قبل روکنے کا کہا۔
چارلس گتھری کا کہنا تھا کہ جسٹس رانا شمیم تعلیم یافتہ اور ذہن انسان ہیں، جو واضح طور پر جانتے تھے کہ انہوں نے حلف نامے میں کس بات کی تصدیق کی اور کیا کہا۔ دستاویز تیار کرنے والے شخص نے اپنا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی دکھایا۔