لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی وجہ سے آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں ترک کردی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کی شادی لندن میں منعقد ہوئی تھی، جبکہ رہنما ء ن لیگ کے بیٹے کا ولیمہ نہیں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح میں شرکت نہیں کرسکیں تھیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں موقوف کر دیں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ کچھ روز کے لئے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیٹے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی، اس لئے وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں سکیں گی۔
دوسری جانب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔
پارٹی کی نائب صدر مریم نواز اورسیف الرحمان خان کی جانب سے مخصوص مہمانوں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے، 14 دسمبر کو جنید صفدر بارات لیکر لاہور سے چک شہزاد اسلام آباد آئیں گے جبکہ 17 دسمبر کو جنید صفدر کا ولیمہ جاتی امرہ لاہور میں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن کے مہنگے ترین 5 اسٹار ہوٹل دی لینس بورو میں منعقد ہوئی تھی جو ہائیڈ پارک کارنر پر نائٹس برج میں واقع ہے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل