عاصم اظہر میرے سوتیلے بھائی نہیں، نہ ہی ہم کزن ہیں۔میرب علی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاصم اظہر میرے سوتیلے بھائی نہیں، نہ ہی ہم کزن ہیں۔میرب علی
عاصم اظہر میرے سوتیلے بھائی نہیں، نہ ہی ہم کزن ہیں۔میرب علی

مشہورومعروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے رشتہ داری کے متعلق تمام تر افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم اظہر میرے سوتیلے بھائی نہیں، نہ ہی ہم کزن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل میرب علی نے ایک ویب شو کے دوران کہا کہ لوگ ہمیں کزن سمجھتے ہیں لیکن یہ درست نہیں۔ میں نے عجیب سی خبر پڑھی کہ عاصم میری دوسری والدہ کے بیٹے ہیں لیکن یہ بات بھی بے بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرتارپور میں فوٹو شوٹ، اشتہار بنوانے والی کمپنی نے معذرت کرلی

سجاد علی کا اپنے نئے گیت قرار کو پسند کرنے پر مداحوں سے اظہارِ تشکر

ویب شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میرب علی نے کہا کہ ہم سوتیلے بہن بھائی نہیں ہیں۔ میری کوئی دوسری والدہ نہیں، میری امی بھی ایک ہیں اور ابو بھی ایک ہی ہیں۔ ہم سوتیلے بہن بھائی نہیں ہوسکتے۔ مجھے انفلوئنسر بھی نہ کہیں۔ 

معروف ماڈل میرب علی نے کہا کہ میں اور عاصم اظہر بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے پہچانتے ہیں۔ اچھی فیملی فرینڈشپ ہے۔ عاصم کا بہترین دوست میرا بھائی ہے اور میری والدہ اور عاصم کی والدہ کی آپس میں بہت گہری دوستی ہے۔

اپنی ذاتی زندگی کے متعلق میرب علی نے کہا کہ میں لاہور میں پیدا ہوئی۔ میری پرورش سعودی عرب میں ہوئی اور پھر میں کچھ سال قبل پاکستان واپس آئی ہوں۔ ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی کہانی بہت اچھی ہے جس کا تعلق خواتین کو بااختیار بنانے سے ہے۔ 

آج سے 4 ماہ قبل عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش رہیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ عاصم اور میرب سوتیلے بہن بھائی اور رشتہ دار ہیں۔ یہ افواہیں ہانیہ اور عاصم اظہر کے مابین لفظی جنگ کے بعد سامنے آئیں۔

Related Posts