واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں فائرنگ کے باعث2 طالبات سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ 15 سالہ طالبِ علم نے کی۔
تفصیلات کے مطابق مشی گن کے ہائی اسکول میں 15 سالہ طالبِ علم کی فائرنگ سے ادارے کے 3 طلبہ جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس طالبِ علم نے فائرنگ کی، اس کا نام سوفومور ہے جس نے سیمی آٹومیٹک گن استعمال کی۔
بھارت میں مشتعل ہجوم کا دعائیہ تقریب کے دوران چرچ پر حملہ
دُنیا بھر میں کیمیائی ہتھیاروں کے نقصانات پر آگہی کاعالمی دن
#BREAKING Three killed in US high school shooting, police say pic.twitter.com/diRnSSJI8M
— AFP News Agency (@AFP) November 30, 2021
رات گئے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) نے مشی گن کے ہائی اسکول سے خبر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 15 سالہ طالب علم نے آکسفورڈ ہائی اسکول میں فائرنگ کی جس نے بعد ازاں ہتھیار ڈال دئیے۔ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
زخمی ہونے والے افراد میں ایک استاد بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گن برآمد کر لی گئی۔ ملزم سے فائرنگ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
فائرنگ کے باعث ہلاک ہونے والوں میں ایک 14 سالہ لڑکی، ایک 16 سالہ لڑکا اور ایک 17 سالہ طالبہ شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد طالبِ علم تھے۔ واقعہ منگل کے روز سہ پہر کے وقت پیش آیا۔
نو عمر طالبِ علم نے صرف 5 منٹ میں 11 افراد پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کے ساتھی 3 طلبہ و طالبات ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات جاننے کیلئے گرفتار طالبِ علم سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔