کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی
کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم عمارت کے احاطے میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث دھویں کے بادل دور دور تک فضا میں پھیل گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج دن کے وقت آئی آئی چندریگر روڈ پر جی پی او کے عقبی گیٹ پر آگ لگی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کے الیکٹرک سب اسٹیشن میں دھماکا، دفتر میں آگ لگ گئی

وزیراعلیٰ سندھ نے کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

آگ لگنے کی اطلاع پر جائے وقوعہ کی طرف 3 فائر ٹینڈرز روانہ کردئیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ آتشزدگی سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جی پی او کے عقبی گیٹ پر لگنے والی آگ کے باعث دھویں کے سیاہ بادل اٹھ رہے ہیں۔ دو فائر ٹینڈرز نے جائے حادثہ پر پہنچ  کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بندر روڈ پر قائم پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

لاہور میں آج بندر روڈ پر قائم پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئیں۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ  آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ 

Related Posts