چٹاگانگ ٹیسٹ، چوتھے دن کا کھیل ختم، پاکستان جیت کے قریب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چٹاگانگ ٹیسٹ، چوتھے دن کا کھیل ختم، پاکستان جیت کے قریب
چٹاگانگ ٹیسٹ، چوتھے دن کا کھیل ختم، پاکستان جیت کے قریب

چٹاگانگ: چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 202 ہدف کے تعاقب میں 109 رنز بنا لئے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنگ کرنے والے بلے باز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے آج دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

اوپنرزنپی تلی بیٹنگ کرتے ہوئے بنگالی باؤلرز کے آگے چٹان کی طرح کھڑے ہوگئے۔ نصف سنچریاں بنا ڈالیں۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف جیت کیلئے 93 رنز درکار ہیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے آج اپنی دوسری اننگز کا سلسلہ 4 وکٹوں کے نقصان پر 39رنز سے شروع کیا گیا، مشفیق الرحیم کو حسن علی نے 19 ویں اوور کی تیسری بال پر آؤٹ کردیا۔ یاسر علی 36 رنز پر ریٹائر ہرٹ ہو گئے جبکہ مہدی حسن 11 اور نورالحسن 15 رنز بنا سکے۔

لٹن داس نے 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے تھے کہ شاہین آفریدی نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا، ابو جید کو بھی شاہین آفریدی نے صفر رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں: چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے 202 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کی بیٹنگ جاری

تاج الاسلام بھی صفر سکور پر ساجد خان کا شکار بنے، یوں 157 کے مجموعے پر بنگلا دیش کی پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔

Related Posts