پاکستان میں مزید411افرادکورونا سے متاثر، 7ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan adds up 25 more coronavirus deaths

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے کے باوجود اموات کا سلسلہ جاری، موذی وباء نے مزید 411 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 7 جان سے گئے۔

ہفتہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7اموات اور 411 میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

7نئی اموات کے بعد مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 28ہزار704 ہو گئی ہے جبکہ نئے 411 کیسز شامل ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 1283886 ہوگئی ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 44598 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب صفراعشاریہ 92 فیصد رہا۔

سب سے زیادہ کورونا کے باعث اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 لاکھ 42 ہزار 804 افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 10جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 74 ہزار 818کیسز اور 7 ہزار 619اموات رپورٹ ہوئیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 252نئے کیسز رپورٹ، 7مزید شہری جاں بحق

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 79 ہزار 855افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 829 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 467کیسز اور کورونا کے باعث 359 اموات رپورٹ ہوئیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں عائد کی گئی پابندیوں میں مزید نرمی کی جاچکی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ہونے والی انڈور تقریبات میں اب 500افراد کو شرکت کی اجازت ہے۔

Related Posts