اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ محکموں کو حیدرآباد تا سکھر موٹروے اور بدین، گھوٹکی، تھر، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد اور سانگھڑ میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل، شفافیت اور معیاری کام کو یقینی بنایا جائے،سندھ ترقیاتی پلان کا مقصد 14 اضلاع کے باسیوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی ہے۔
جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ ترقیاتی پلان پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اسد عمر اور محمد حماد اظہر شریک ہوئے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ سندھ ترقیاتی پلان کا مقصد 14 اضلاع کے باسیوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی ہے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ محکموں کو حیدرآباد تا سکھر موٹروے اور بدین، گھوٹکی، تھر، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد اور سانگھڑ میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں:کراچی پیکیج پرعملدرآمد سے شہر کی قسمت بدل سکتی ہے