ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی پہلی تنخواہ بتا کر مداحوں کو حیران کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ نے پہلی بار ملازمت سے حاصل ہونے والی تنخواہ بتا دی
حریم شاہ نے پہلی بار ملازمت سے حاصل ہونے والی تنخواہ بتا دی

معروف اداکارہ و ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مداحوں کو اپنی پہلی تنخواہ سے آگاہ کرتے ہوئے حیران کردیا جو ہزاروں کی بجائے لاکھوں میں نکلی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت دیگر مشہورومعروف شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنا کر متنازعہ قرار دی جانے والی حریم شاہ شاہ نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل آخر کب تک نے معاشرے کا تلخ چہرہ بے نقاب کردیا

میوزیکل آسکر سمجھے جانیوالے گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد عروج آفتاب کون ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین تابش ہاشمی کے شو ٹو بی آنسٹ میں شرکت کے دوران حریم شاہ سے پہلی تنخواہ کا پوچھا گیا تو ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ پہلی بار انہیں دبئی کی ایک کمپنی نے سفیر مقرر کیا تھا۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ دبئی کی ایک کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مجھے پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے ادا کی گئی تاہم اب میرے لیے 6 لاکھ روپے ایک کم رقم ہے۔ انہوں نے وقار ذکاء کو اچھا انسان کہا۔

تابش ہاشمی کی نوک جھوک اور سوالات کا جواب دیتے ہوئے حریم شاہ نے وقار ذکاء کو ہندوؤں کے خدا ہنومان سے تشبیہ دے ڈالی۔ حریم شاہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد کم و بیش 6 ارب کے لگ بھگ ہے۔ 

اپنے گزشتہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ یہ میرا تیسرا اکاؤنٹ ہے کیونکہ شیخ رشید کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگئے۔ میں خیبر پختونخوا کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئی۔ والدین سرکاری ملازم تھے۔

حریم شاہ نے کہا کہ میری چار بہنیں اور تین بھائی ہیں۔ اسلام آباد کی عالمی یونیورسٹی سے تقابلِ ادیان میں ماسٹرز کی ڈگری لی کیونکہ میں بچپن سے ہی مذہب کے بارے میں تجسس رکھتی تھی۔ میرے والدین چاہتے تھے کہ میں ڈاکٹر بن جاؤں۔ 

Related Posts