نیشنل سوئمنگ چیمپین شپ میں پاک فوج اور واپڈا کی فتح

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل سوئمنگ چیمپین شپ میں پاک فوج اور واپڈا کی فتح
نیشنل سوئمنگ چیمپین شپ میں پاک فوج اور واپڈا کی فتح

لاہور: ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نیشنل چیمپین شپ کے مقابلے اختتام کو پہنچے، پاک فوج اور واپڈا نے بالترتیب مینز اور خواتین کے ایونٹس میں فتح کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سوئمنگ چیمپین شپ میں مردوں کے ایونٹ میں پاک فوج فاتح اور واپڈا رنر اپ ٹیم قرار دے دی گئی جبکہ خواتین میں چیمپین شپ کا اعزاز واپڈا کو مل گیا جبکہ آرمی کی ٹیم رنر اپ قرار پائی۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں جمز اور سوئمنگ پولز کھول دیے گئے، مرتضیٰ وہاب

بھاگ دوڑ کے دن ختم، شعیب اختر گھٹنوں کی سرجری کیلئے آسٹریلیا جائینگے

مردوں کے مقابلوں میں پاک فوج کے سید حسیب طارق نے 4 گولڈ میڈلز حاصل کرکے بہترین تیراک کا اعزاز حاصل کیا جبکہ خواتین میں واپڈا کیلئے سوئمنگ کرنے والی جہان آرا نبی نے 5گولڈ میڈلز جیت لیے۔

واپڈا کی جہاں آرا نبی نے 3 نئے نیشنل ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے۔ انہیں خواتین میں بہترین تیراک کا اعزاز حاصل ہوا۔ نیشنل چیمپین شپ کی اختتامی تقریب میں گورنر پنجاب اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ٹیمز اور فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا مستقبل روشن دیکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سوئمنگ کے میدان میں پاکستانی مردوحضرات کی دلچسپی سے خوشی محسوس ہوئی۔ حکومت آنے والی نسلوں کو کھیلوں پر زیادہ توجہ دیتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔ کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ 

 

Related Posts