ڈھاکہ:پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ہفتے کی صبح بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئی،ایک روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا۔
ورلڈکپ اسکواڈ میں سے صرف محمد حفیظ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں،ان کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ کپتان بابر اعظم اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک بھی ٹیم کے ساتھ نہیں گئے تاہم چند روز بعد ڈھاکہ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ کھیلے گی۔اس دورے کا آغاز ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہوگا۔
مزید پڑھیں:سیمی فائنل ہمیں کس نے ہرایا؟