اسلام آباد : ہلال احمر پاکستان نے کورونا مہم کے تحت، قومی توسیعی پروگرام برائے امیونائزیشن کے ذریعے حکومت پاکستان کو سائنو فارم ویکسین کی دو لاکھ خوراکیں عطیہ کر دیں۔
ہلال احمر کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز نے ایک سادہ تقریب کے دوران نیشنل پروگرام منیجرای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ کو ویکسین کی کھیپ حوالے کی۔ تقریب میں ہلال احمر پاکستان اور قومی توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ موومنٹ کی دیرینہ اقدار اور اصولوں کے مطابق پاکستان کی عوام کے لیے اس قیمتی عطیہ کو استعمال کرنے کے لیے ہلال احمر پاکستان کو ویکسین کی کھیپ گزشتہ ہفتے ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ سے موصول ہوئی تھی۔
ہلال احمر روز اول سے کمیونٹی کی سطح پر صحت عامہ کے حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے کو فروغ دے کر کورونا وائرس کے پھیلاو اور منتقلی کو کم کرنے کی ملک گیر آگاہی مہم میں مصروف ہے، اس مہم میں ویکسی نیشن پر بھر پور زور دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ اپنے بیان میں چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ہلال احمر کا کا تعاون صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے فروغ اور عوام کو بہترین ممکنہ علاج کی فراہمی کے لئے حکومت کی مسلسل کوششوں کو تقویت بخشے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کی ٹیمیں ایک مضبوط، ہم آہنگ ردعمل کیساتھ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے قومی ادارہ جاتی کوششوں میں شاندار حصہ ڈالنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔ یہ مبنی برحقیقت ہے کہ اس مہلک وبا سے لڑنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔
لوگوں کو ذمہ داری کے ساتھ ویکسی نیشن کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اور اس وباء سے مکمل طور پرگلو خلاصی کے لیے ہر فرد کو اولین ترجیح کے ساتھ ویکسین لگوانی چائیے۔ان کا کہنا تھا کہ یڈ کراس سوسائٹی آف چائنا وطن عزیزمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہلال احمر پاکستان اور ہلال حمر چائناکے درمیان تعاون اور اشتراک آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا۔
ویکسی نیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر
کورونا ویکسین سے ملنے والا تحفظ وقت کے ساتھ کم ہو جاتا ہے، تحقیق
جعلی کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ:26 مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا
یوٹیوب پر ہر قسم کے ویکسین مخالف مواد پر پابندی عائدکردی گئی