اسلام آباد: پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیلئے چین، امریکا اور روس کے سینئر سفارت کاروں پر مشتمل ٹرائیکا پلس اجلاس کی میزبانی آج کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ٹروئیکا پلس اجلاس کا آغاز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے جس میں شرکت کے حوالے سے چین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دیرینہ دوست پاکستان کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ چین امریکا روس چائنہ مشاورتی میکانزم کے توسیعی اجلاس کی حمایت کرتا ہے جو پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔ افغانستان میں قیامِ امن کیلئے اتفاقِ رائے کے حامی ہیں۔
آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات،افغان صورتحال پر تبادلہ خیال
سانحہ آرمی پبلک اسکول کے وقت ن لیگ کی حکومت تھی، فوادچوہدری
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ چین افغانستان میں امن کا استحکام اور تمام فریقین کے مابین اتفاقِ رائے پیدا کرنے کیلئے تمام تر بین الاقوامی کاوشوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کی حمایت کو خوش آئند قرار دیا۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان حکومت سے مذاکرات کا اہم فورم ٹرائیکا پلس جامع حکومت کی حمایت کرتا ہے جس میں افغانستان میں انسانی المیہ روکنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق، بالخصوص حقوقِ نسواں کے تحفظ پر گفت و شنید ہوگی۔
حال ہی میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی 2 روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچے جس کا مقصد پاک افغانستان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کو توسیع دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ دورہ 12نومبر تک جاری رہے گا۔