لاہور: مقامی عدالت نے جشن آزادی کے روز مینار پاکستان پر ہراسانی کے واقعہ کے بعد گرفتار98 ملزمان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔
گزشتہ روز متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کوشناخت کیا تھا جبکہ باقی 98 افرادکو پہنچانے سے انکار کردیا تھاجس کے بعد آج ان 98 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ملزمان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔
واضح رہے کہ مینارِ پاکستان ہراسگی کیس کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم یکم ستمبرکملزمان کی شناخت کیلئے جیل پہنچیں۔فاضل جج کی موجودگی میں ملزمان کی شناخت شروع کی گئی۔ عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کیا۔
مزید پڑھیں:4سومیں سے6 ملزمان کی شناخت،کیاعائشہ اکرم کو انصاف ملے گا ؟