کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے 93 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 411 ہو گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک صوبے بھر میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 309 ٹیسٹ کیے گئے۔
پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 93 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 1411 ہو گئی۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد میں سے 389 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جبکہ صوبے میں وائرس کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 12th April at 8 AM:
Total Tests 13309
Positive Cases 1411 (today 93)
Recovered Cases 389
Deaths 30In the last 24 hours, 18 people have recovered from corona in Sindh
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 12, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا وائرس کے 254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 38 ہو گئی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 86 ہو گئی۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5038 ہو گئی