پاکستان کی 9 سالہ بچی نے بھارتی پروفیسر کو ہرا دیا، کیمیاء میں ورلڈ ریکارڈ قائم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی 9 سالہ بچی نے بھارتی پروفیسر کو ہرا دیا، کیمیاء میں ورلڈ ریکارڈ قائم
پاکستان کی 9 سالہ بچی نے بھارتی پروفیسر کو ہرا دیا، کیمیاء میں ورلڈ ریکارڈ قائم

پاکستان کی 9 سالہ بچی نے بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جس کے بعد نتالیہ نجم علمِ کیمیاء میں کم ترین وقت میں عناصر کا جدول ترتیب دینے والی دنیا کی کمسن ترین لڑکی بن گئی ہیں۔

کیمسٹری میں لوہا، تانبا، سونا، چاندی، سیسہ، سوڈیم، آکسیجن، نائٹروجن، ہیلیم اور کیلشیم سمیت 100 سے زائد عناصر پر مشتمل ٹیبل کو پیریوڈک ٹیبل کہا جاتا ہے جس کے عناصر کی ترتیب ایک بار بکھر جائے تو اسے جوڑنا بے حد مشکل کام ہے جس کیلئے یادداشت اور تکنیک دونوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

لاہور کی رہائشی نتالیہ نجم نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلے سے قائم 2 منٹ 49 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑا جسے بھارتی پروفیسر نے رواں برس 18 جولائی کو قائم کیا۔ 9سالہ نتالیہ نے محض 2 منٹ 42 سیکنڈز میں علمِ کیمیاء کا مشہور عناصر کا ٹیبل ترتیب دیا۔

 نتالیہ کے والد حسن نجم کے مطابق  9 سالہ پاکستانی بچی نے بھارت کی کیمسٹری پروفیسر میناکشی اگروال کا ریکارڈ 7 سیکنڈ کے فرق سے توڑ دیا جس پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے سند بھی عطا کی۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ 9 سالہ بچی کے والد کے بیان کے مطابق نتالیہ کبھی اسکول نہیں گئی تاہم اسے گھر پر تعلیم دی جارہی ہے۔ مستقبل میں نتالیہ بائیو کیمسٹ بننا چاہتی ہے جسے گھر والوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جدید آلات سانسوں کی سرگرمی کا ریکارڈ بھی رکھ سکتے ہیں۔طبی تحقیق

Related Posts