میانوا لی مظفر گڑھ روڈ پر ایمبو لینس ٹرالر سے جا ٹکرائی،9افراد جل کر جاں بحق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
road accident

دریا خان :میا نوا لی مظفر گڑ ھ رو ڈ پر ہیڈ پکہ کے مقا م پر ایمبو لینس ٹرا لر سے جا ٹکر ائی،ایمبو لینس کو آگ لگنے سے 9افرا د جل کر جا ں بحق،ریسکیو نے مو قع پر پہنچ کر آگ پر قا بو پا نے کے بعد تما م افرا د کی نعشیں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا ٹر اسپتا ل میا نوالی منتقل کر دیں۔

پو لیس ذرائع کے مطا بق ایمبو لینس بھکر سے میا نوالی جا رہی تھی کہ کند یاں کے قریب ایمبو لینس سا منے سے آنے والے ٹر ک سے ٹکرا گئی ، پرائیویٹ ایمبو لینس میں گیس سلنڈ ر پھٹنے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس میں دو بھا ئیوں سمیت 9افرا د جا ں بحق ہو گئے جن کا تعلق ایک ہی خا ندا ن سے بتا یا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مدینہ میں بس حادثہ ،10پاکستانیوں سمیت35عمرہ زائرین جاں بحق

جا ں بحق ہو نے والوں میں مر یضہ تا ہو بی بی عمر 80سا ل،محمد نو ید ولد اللہ بخش عمر 40سال،محمد ند یم ولد اللہ بخش عمر 35سال،مریداں بی بی عمر50 سال، صبا ح بی بی عمر 22سالہ،جو یر یہ بی بی عمر 18سال،انشا ل بی بی عمر 3سال،ایک سالہ بچہ،ڈرائیو ر غلا م حسین ولد عبدا الر حمن عمر 45سال جل کر جا ں بحق ہو گئے ۔جاں بحق ہو نے والوں میں دو بھا ئی بھی شا مل ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطا بق حا دثہ تیز رفتا ری کے با عث پیش آیا ہے ،مریضہ تا ہو بی بی کو چیک کے لئے راولپنڈی لے کے جا رہے تھے کہ حا دثہ پیش آگیا اطلا ع ملتے ہیں ہم جا ئے حا دثہ پر پہنچے اور آگ پر قا بو پا نے کے بعد نعشوں کو نکا ل کر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا ٹر اسپتا ل میا نوالی منتقل کر دیا۔

یہ خبرضرور پڑھیں:کوہستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس نالے میں گرنے سے 26 افراد جاں بحق، 2 زخمی

جب تما م نعشوں کو نکا لا تو تما م افراد جل چکے تھے تما م افرا د کا تعلق بھکر کے نوا حی علا قے سے ہے جبکہ ٹرا لر ڈرائیو مو قع سے فرا ر ہو گیا جبکہ تما م افراد کی نعشیں بھکر کے نوا حی علا قہ میں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

Related Posts