گوئٹے مالا میں کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کنسرٹ جمعرات کو گوئٹے مالا کی اسپین سے آزادی کے 201 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کیلئے ایک شراب بنانے والی کمپنی نے منعقد کیا تھا۔
کنسرٹ ایک کھلے میدان میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے، تقریب ختم ہونے کے بعد شرکاء نے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی جبکہ کچھ لوگ اسی جگہ پر داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے۔
بولان کی تحصیل مچھ میں بم دھماکہ، ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا