بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، 9 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی،2 بنکر تباہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

9 Indian soldiers killed
بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، 9 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی،2 بنکر تباہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی::بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے،پاک فوج کی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے، بھارت کے 2 بنکر بھی تباہ کر دیئے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے کنٹرول لائن کے مختلف علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کے مورچوں کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا گیا جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، فائرنگ تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی اور 3 شہری بھی شہید ہوئے جبکہ 2 فوجی اور 5 پاکستانی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو لے جانے کے لئے کوشش کررہی ہے ،اس کے لئے اس نے امن کا سفید پرچم لہرا دیا ہے، بھارتی فوج کو بلااشتعال سیزفائر خلاف ورزیوں سے پہلے سوچنا چاہیے، بھارتی فوج کو عسکری آداب کا احترام کرتے ہوئے شہری آبادیوں کونشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

Related Posts