دنیا کی کم سن ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ ارفع کریم کی وفات کو 8 سال مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمسن ارفع کریم کی وفات کو 8 سال مکمل، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا تعزیتی پیغام
کمسن ارفع کریم کی وفات کو 8 سال مکمل، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا تعزیتی پیغام

قوم کی ذہین بیٹی ارفع کریم رندھاوا کی وفات کو آج 8 سال مکمل ہو گئے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعزیتی پیغام دیتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ارفع کریم کی محنت کوسراہا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محض 9سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی ارفع کریم رندھاوا کے بارے میں کہا کہ قوم کی ہونہار بیٹی آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔

ارفع کریم کا نام آج بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔ مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ارفع کریم نے پائلٹ کا لائسنس بھی حاصل کیا۔

حکومتِ پاکستان نے 2005ء میں ارفع کریم رندھاوا کو صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی عطا کیا جبکہ لاہور میں ارفع سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک بھی ارفع کریم کے نام پر بنایا گیا۔

مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے ارفع کریم کو امریکا میں دعوت دے کر ان سے ملاقات کی۔ ارفع کریم 14 جنوری 2012ء کو صرف 16 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انہیں عارضۂ قلب لاحق تھا۔ 

Related Posts