اسلام آباد: پاکستان کے 88 فیصد شہری کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد سے ناواقف ہیں جبکہ یہ انکشاف ایک آن لائن سروے کے دوران سامنے آیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے کہا کہ ہم نے پاکستانیوں سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے سماجی حلقے میں کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو کورونا کے باعث وفات پا گیا ہو؟
گیلپ سروے کے سوال پر پاکستان کے 12 فیصد شہریوں نے اثبات میں جبکہ 88 فیصد نے نفی میں جواب دیا۔پاکستان کے 88 فیصد شہریوں نے کورونا کے باعث جاں بحق افراد کو ذاتی طور پر جاننے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
We asked Pakistanis whether they know anyone in their social circle, who has lost his/her life due to the coronavirus?” In response to this question, 12% said "Yes", 88% said "No".@GallupPak pic.twitter.com/27OnfXrnPq
— Gallup Pakistan (@GallupPak) May 18, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 135 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 82 ہزار 928 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 19 ہزار 752جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 566 نئے کیسز رپورٹ، 135مزید شہری جاں بحق