حکومت نے 85 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی، عطیات دینے پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے 85 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی، عطیات دینے پر پابندی عائد
حکومت نے 85 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی، عطیات دینے پر پابندی عائد

اسلام آباد: حکومت نے 85 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی جنہیں عطیات دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کالعدم تنظیموں اور ان کے زیر نگرانی ذیلی اداروں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کرتے ہو ئے کا لعدم تنظیمو ں کی فہرست جاری کر دی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہےکہ اپنی زکوٰۃ ،خیرات اور عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن کی منظور شدہ فلاحی نتظیموں کو دیں۔

حکومت نے کالعدم تنظیموں کو نہ صرف عطیات دینے سے منع کیا ہے بلکہ ان تنظیموں کی جانب سے چندہ جمع کرنے کی اطلاع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ٹال فری نمبر 080011111 پر دینے کی اپیل کی ہے۔ کالعدم تنظیموں کی فہرست تمام تھانوں کو بھیج دی گئی۔

کالعدم قرار دی گئی تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست میں لشکر جھنگوی ،سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد ،اس کی ذیلی تنظیمیں، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور،الفر قان ٹرسٹ کراچی ،لشکر طیبہ ،سپاہ صحا بہ پاکستان ،تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شر یعت محمد، تحریک اسلامی ،القاعدہ اور ملت اسلامیہ پاکستان شامل ہیں۔

مذکورہ تنظیموں میں سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان،خدام الا سلام، سابقہ جیش محمد،اسلامی تحریک پاکستان، سابقہ تحریک جعفریہ پاکستان، جمعیت الا نصار، جما عت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، سپلنٹر گروپ، جماعت الدعوۃ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی اور انصار الاسلام بھی شامل ہیں۔ 

حا جی نمدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ریپبکس آرمی،بلوچستان  لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونا ئیٹیڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنا ئزیشن گلگت، تنظیم نواجوانان اہلِ سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہلِ سنت الجما عت بھی کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔

فہرست میں سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان، الحرمن فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ ،انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہلِ سنت والجما عت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذامن، تحفظ حدوداللہ، بلوچستا ن لبریشن آرمی، بلوچستان ریپبلکن پارٹی، آزاد بلوچستان یونائیٹیڈ آرمی، اسلامی مجاہدین اور جیش اسلام بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حساس اداروں نے کالعدم ٹی ایل پی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے صف بندی کرلی

Related Posts