لاہور میں 82 سالہ بزرگ شہری نے ایل ایل بی پاس کرکے تاریخ رقم کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں 82 سالہ بزرگ شہری نے ایل ایل بی پاس کرکے تاریخ رقم کردی
لاہور میں 82 سالہ بزرگ شہری نے ایل ایل بی پاس کرکے تاریخ رقم کردی

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 82 سالہ طالبِ علم نے ایل ایل بی پاس کرکے تاریخ رقم کردی، بزرگ شہری عبدالرحمان نے وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے درخواست بھی جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 بچوں کے والد اور کئی بچوں کے نانا و دادا عبدالرحمان کا تعلق لاہور سے ہے۔ بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین بے حد ظلم برداشت کرنے پرمجبور ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خواتین اور بچیوں کو انصاف دلانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

کار پر بریانی فروخت کرنے والے محمد عمر کمال سے ملاقات

جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش،  صحت تسلی بخش قرار 

نوجوان نسل کیلئے قابلِ تقلید مثال فراہم کرنے والے بزرگ شہری کا پورا نام خان اے رحمان ہے جو 1956 میں میٹرک اور 1961 میں بی اے کرچکے تھے۔ 2013 میں ان کی شریکِ حیات کا انتقال ہوا جس کے بعد وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگے تھے۔ 

خواتین کو انصاف کا حق دلانے کیلئے پر عزم شہری عبدالرحمان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بزرگ وکیل بنیں گے جن کی اہلیہ کا انتقال ہوچکا ہے۔ شریکِ حیات کے خالقِ حقیقی سے جاملنے پر انہوں نے تعلیم کے حصول کا فیصلہ کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عبدالرحمان کے ایل ایل بی پاس کرنے کے فیصلے پر ان کے بچے اورپوتے پوتیاں بھی خوش ہیں۔ عزم و ہمت کے پیکر 82سالہ شہری کے مطابق ہمت و حوصلہ بلند ہونے سے بڑی سے بڑی منزلیں آسان ہوجاتی ہیں۔

خان عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ میری اپنی 6 بیٹیاں ہیں، اس لیے ناانصافی تو میرے گھر میں بھی ہوسکتی ہے۔ میں نے فیصلہ کیا کہ اگر زندگی نے وفا کی تو اپنی بیٹیوں کی انصاف حاصل کرنے میں مدد کروں گا۔ میں ایل ایل بی کے بعد ایل ایل ایم بھی کر رہا ہوں۔ 

 

Related Posts