ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے 80 افراد کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے 80 افراد کی جان لے لی
ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے 80 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں ہونے والی بارشیں زحمت بن گئیں، بارشوں سے ملک میں ہونے والی اموات کی  تعداد 80 ہوگئی۔

طوفانی بارشوں کے سبب سب سے زیادہ تباہی بلوچستان میں ہوئی، جس کے نتیجے میں 16 خواتین اور 14 بچوں سمیت 42 افراد سیلابی ریلوں اور مکانات گرنے سے ہلاک ہوئے۔ 

بلوچستان کے مختلف ڈیم اور نالوں میں طغیانی کے وجہ سیلابی صورت حال رہی جس کے باعث آبادیوں کو بری طرح نقصان پہنچا، ہرنائی میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہونے سے سڑکیں بھی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

رات گئے موسلادھار بارش سےکوہلو میں کچے مکانات گر گئے، ماوند میں سوناری کے مقام پر ریلے میں پل بہہ گیا، کوہلو کا کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

غذر میں آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ جبکہ ملتان میں چھت اور دیوار گرنے کے دو واقعات میں 3 بچے جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جگہ جگہ پانی جمع ہونے کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے لانڈھی داؤد چالی کچی آبادی کے قریب گھر کے باہر بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث چار سالہ بچی چل بسی، جس کی شناخت بلقیس ولد صدیقی آفریدی کے نام سے کی گئی ہے۔

Related Posts