پاکستان کے 80 فیصد شہری باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتے۔رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 80 فیصد شہری باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتے۔رپورٹ
پاکستان کے 80 فیصد شہری باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتے۔رپورٹ

اسلام آباد: آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے 80 فیصد شہری باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گیلپ پاکستان نے بتایا کہ ہر 5 میں سے 1 یعنی صرف 20 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔

پیغام میں گیلپ پاکستان نے بتایا کہ دنیا بھر میں 37 فیصد لوگ باقاعدگی سے ورزش کرنے کے عادی ہیں جبکہ پاکستان میں یہ شرح معمول سے 17 فیصد کم ہے۔

گیلپ کے تفصیلی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 69 فیصد پاکستانیوں نے سروے کے دوران بتایا کہ ہم کبھی کبھار ورزش کرتے ہیں یا بالکل نہیں کرتے۔

نتائج کے مطابق 11 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہم تھوڑی بہت ورزش کرتے ہیں تاہم ہمیشہ کچھ نہ کچھ ورزش کرنا ہمارے معمولات میں شامل نہیں۔

سروے کے مطابق 20 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ورزش ان کے روزمرہ معمول کا حصہ ہے یا وہ عام لوگوں کی نسبت ورزش کا زیادہ شوق رکھتے ہیں۔ 

Related Posts