کراچی، 8 سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل، لاش قبرستان سے برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، 5 سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل، لاش قبرستان سے برآمد
کراچی، 5 سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل، لاش قبرستان سے برآمد

کراچی: شہر قائد میں نوعمر بچوں کے اغواء اور جنسی زیادتی کے واقعات دوبارہ شروع ہو گئے، 8 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا، مقتول بچے کی لاش نیوکراچی قبرستان سے برآمد کر لی گئی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق نیو کراچی 6 نمبر قبرستان سے ایک بچے کی لاش برآمدہوئی،بچے کی عمر 8 سال بتائی جارہی ہے۔پولیس نے واقعے پر تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بدفعلی کیلئے 5کمسن بچے اغواء، ملزم پکڑا گیا 

نیو کراچی کے قبرستان سے ملنے والے بچے کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے ،بچے کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچے کو گزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کوشبہ ہے کہ بچے کو اغواء کے بعد مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں اپنی نوعیت کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 

قبل ازیں شہر قائد میں بدفعلی کیلئے 5 کمسن بچوں کواغواء کرنے والے ملزم کو رکشہ ڈرائیور نے پکڑوادیا، بچے گزشتہ برس اکتوبر کے دوران والدین کے حوالے کردیئے گئے۔ملزم نے بچوں کو ماموں کے گھر چھوڑنے کیلئے جانے کا بہانہ بنایا۔ 

شہرِ قائد کے علاقے نیول کالونی سعید آباد سے فہیم نامی شخص نے مدرسہ سے پڑھ کر گھر جانے کیلئے نکلنے والے پانچ بہن بھائیوں کو اغواء کرلیا، ملزم نے بچوں کو لیجانے کیلئے 2 رکشے استعمال کئے۔

Related Posts