لاڑکانہ، خاتون پرتشدد کے بعد قیدیوں میں اشتعال، 8 پولیس اہلکاریرغمال، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاڑکانہ، خاتون پرتشدد کے بعد قیدیوں میں اشتعال، 8 پولیس اہلکاریرغمال، ویڈیو وائرل
لاڑکانہ، خاتون پرتشدد کے بعد قیدیوں میں اشتعال، 8 پولیس اہلکاریرغمال، ویڈیو وائرل

صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں خاتون پر پولیس نے مبینہ طور پر تشدد کیا جس کے بعد قیدیوں میں غم و غصہ اور اشتعال پھیل گیا۔ ملزمان نے 8 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سنٹرل جیل کے گیٹ پر ایک قیدی کی والدہ کو پولیس اہلکار نے ملاقات سے روک دیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر قیدی پولیس کے کنٹرول سے نکل گئے۔

سنٹرل جیل کے قیدیوں نے 8 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی اور الزام لگایا کہ جیل انتظامیہ نے ہمارے ساتھ ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مذکورہ قیدیوں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے ہمارے ساتھی قیدی کی والدہ کو ملاقات سے روکنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یرغمال اہلکاروں کو جلد چھڑالیں گے۔

پولیس کے جیل سپرنٹنڈنٹ نے یرغمال اہلکاروں کو قیدیوں سے چھڑوانے کی حکمتِ عملی بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے الزامات پر اور پولیس کے تشدد پر تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا

Related Posts