تفریح سے بھرپور فیملی ڈرامہ سیریل عشق جلیبی ناظرین کے دل جیتنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ishq Jalebi

کراچی :سیونتھ اسکائے انٹر ٹینمنٹ اپنے ناظرین کو ہمیشہ متنوع موضوعات ، جیسے محبت، روحانیت، کامیڈی، دھوکہ دہی وغیرہ پر مبنی دلکش مواد فراہم کرتا ہے اور ناظرین کیلئے ایک مرتبہ پھرتفریح سے بھرپور فیملی ڈرامہ اور نئی سیریل ‘عشق جلیبی’ بڑی محبت کے ساتھ پیش کررہا ہے۔

جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں چیزیں ویسی نہیں ہیں جیسی دکھتی ہیں بلکہ پیچ دار اور گھومتی ہوئی ہیں۔یہ ایک ایسے آدمی کی کہانی ہے جو اپنی فیملی کے برسوں پرانے کاروبار کو اپنے داماد اور نواسے باسم کے حوالے کردیتا ہے ۔

وہاج علی ، باسم کے کردار میں بیرون ملک جانے کیلئے پرجوش ہے اور زندگی میں چھوٹی سے چھوٹی رکاوٹ پر الجھنے لگتا ہے۔مدیحہ امام نے اس کی کزن بیلاکا کردار ادا کیا ہے جومزاج میں اس سے بالکل الٹ ہے اور وہ محنت کرنے والی سمجھدارلڑکی ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فیملی ڈرامے کے درمیان کیا یہ دونوں ایک دوسر ے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں؟۔

مزید پڑھیں:مرغیوں کو قید میں دیکھ کر اداکارہ اشنا شاہ کادل ٹوٹ گیا

اس نئے پروجیکٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قریشی نے کہا،” یہ نئی سیریل یکم رمضان سے آن ائیر ہوگی اور ہمیں امید ہے کہ اس کے ساتھ وہی تفریح اور مزاح ایک بار پھر لوٹ آئے گا جو گزشتہ چند ماہ سے لوگوں سے دور ہوگیا تھا۔ اس کی کاسٹ اور عملے نے اسکرپٹ کو جاندار روپ دینے کیلئے سخت محنت کی ہے اور ہمیںقطعی امید ہے کہ یہ ناظرین کے دل جیت لے گی۔”

ڈرامے اور محبت کی اس نئی داستاں کونامور جوڑی عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی کہانی صائمہ اکرم چودھری کے زورقلم کا نتیجہ ہے جبکہ اس کی ہدایات سید وجاہت حسین نے دی ہیں۔

کاسٹ کے دیگر فنکاروں میں قوی خان، نورالحسن، حنا بیات، کاشف محمود، ارسا غزل ، اسامہ خان، شائستہ جبیں، محمود اسلم، مریم نور ار مریم نفیس شامل ہیں۔

Related Posts