فیصل آباد: ڈکیت گروہ نے شوہر، دیور اور بچوں کی موجودگی میں خاتون سے زیادتی کرکے کھیتوں میں پھینک دیا، پولیس کا مقدمہ میں زیادتی کی دفعات شامل کرنے سے انکار، ملزمان کی گرفتاری پر بھانڈا پھوٹ گیا۔
چار ماہ قبل فیصل آباد میںمسلح افراد نے گاڑی سڑک پر روک کر خاندان کو اغوا کیا اور پھر ڈیرے پر لے جاکرخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے متاثرہ خاندان سے گاڑی، زیورات، نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیے ،متاثرہ خاندان دہائی دیتا رہا لیکن فیصل آباد کی تھانہ سٹی پولیس نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا، زیادتی کی دفعات شامل نہیں کیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں غیر اخلاقی فلمیں دیکھنے کے عادی 16 سالہ نوجوان کی 7 سالہ بچی سے زیادتی