شہرِ قائد کو پانی مہیا کرنے والی 72انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں گیلن کے حساب سے پانی ضائع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کونے والی 72انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا رابطہ شہر سے منقطع ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پانی مہیا کرنے والی بڑی پائپ لائن پھٹنے کے بعد مرمت کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 72انچ کی لائن مرمت ہونے میں 24گھنٹے لگیں گے۔
کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، پرانا گولیمار کا انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند
شہر قائد میں 4 روز سے پانی کا بد ترین بحران، 72 انچ کی 2 لائنیں پھٹ گئیں
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں انڈر پاس پانی سے بھر گیا جسے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے کے باعث یکم جنوری کی شب سے ہی پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا جس کے باعث انڈر پاس10 گھنٹوں تک مسلسل بند رہا۔
انڈر پاس میں پانی بھر جانے کے باعث اسے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔ واٹر بورڈ نے مرمت کیلئے وقت مانگ لیا۔
جنوری کے دوران ایک بار پھر شہر قائد میں 4 روز تک پانی کا بد ترین بحران رہا۔ کراچی کربلا بن گیا، 72 انچ کی 2 لائنیں پھٹ گئیں، شہری 9 کروڑ گیلن پانی سے محروم ہوگئے۔
جمعہ تک لائینوں کی مرمت مکمل ہونے کا امکان بتایا گیا۔ ہفتے سے پانی کی فراہمی شروع ہونے کا عندیہ دیا گیا، تاہم شہر میں پانی کی فراہمی اتوار تک معمول پر آگئی۔