پاکستان کے 70 سالہ بزرگ نسیم الدین نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

70 سالہ نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا، 2 سرٹیفیکٹ موصول ہوگئے
70 سالہ نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا، 2 سرٹیفیکٹ موصول ہوگئے

پاکستان کے معمر ترین 70 سالہ لوہار نسیم الدین نے ایک ہاتھ سے سیب توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا، 2 سرٹیفیکٹ موصول ہوگئے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 70 سالہ نسیم الدین کی ویڈیو اپنے آفیشل پیج پر بھی اپلوڈ کی، جس کو اب تک ایک کروڑ افراد دیکھ چکے ہیں۔

 

پیشہ کے لحاظ سے کراچی کے رہائشی 70 سالہ نسیم الدین لوہار ہیں جنہوں  نے ایک ہاتھ سے مٹھی میں سیب توڑنے کے مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دی تھی، انہوں نے 13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑنے کے بعد اپنے ریکارڈ کو 21 مرتبہ مٹھی میں سیب توڑ کر مزید بہتر کیا تھا، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈ کی منظور اور تصدیقی ایمیل بھی جاری کی، جبکہ گنیز ریکارڈ کی تفصیلات ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گینز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر نسیم الدین نے نئی تاریخ رقم کی، نسیم الدین کا سرٹیفکیٹ موصول کرنے کے بعد کہنا ہے کہ ساری زندگی لوہے کے ساتھ کام کیا ہے، اس لیے ہاتھ بھی لوہے کا ہوگیا ہے، خواہش تھی کہ میں پاکستان کا نام روشن کروں، اب جب سرٹیفکیٹ بھی مل گئے ہیں تو خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔

نسیم الدین پاکستان کے لیے مارشل آرٹس میں پوری دنیا میں سب زیادہ 77 عالمی ریکارڈز بنانے والے محمد راشد کے والد ہیں جبکہ ان کی پوتی فاطمہ بھی صرف 7 سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

علاوہ ازیں نسیم الدین نے یہ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام کردیا جنہوں نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی تھی۔

Related Posts