صوابی پولیس کا سرچ آپریشن ، 70مشتبہ افراد گرفتار، شراب، اسلحہ، منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

swabi police action
swabi police action

 صوابی پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرکے 3منشیات فروش، جرائم پیشہ افراد، قانون شکنی کرنے والوں سمیت 70مشتبہ افراد گرفتار شراب،اسلحہ،منشیات برآمدکر لی۔

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی صوابی جانزادہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صوابی انسپکٹر جواد خان بمع بھاری نفری پولیس اور ایلیٹ فورسکے مختلف علاقہ جات میں سرچ آپریشن کیے۔

ان علاقوں میں مانیری،پیر تاب بانڈہ،سلیم خان،پنج پیر،باجا،بام خیل و دیگر ملحقہ علاقہ جات شامل ہیں ، سرچ آپریشن کے دوران 3 منشیات فروش،جرائم پیشہ اورقانون شکنی کرنے والوں سمیت 70 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کا آغاز جرائم کے ساتھ، پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا

دوران آپریشنز ملزمان کے قبضے سے 37لیٹر شراب،2کلو چرس 03عدد پستول مختلف ساخت کے کارتوس اور 800گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کیے۔

آپریشنز کے دوران20مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے،جرائم پیشہ عناصر کے گھروں پر بذریعہ لیڈی کنسٹبلز چھاپے مارے گئے،پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے45موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور مشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیا۔

آپریشن میں متعدد افراد کو زیر دفعہ 107/151 CrPC کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ حراست میں لیے گئے بعض مشکوک افراد کی ویریفیکشن کلیئر ہونے پر چھوڑے گئے۔

Related Posts