کراچی میں عبداللہ گوٹھ سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد، تحقیقات شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید
ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

کراچی میں ضلع ملیر کے علاقے عبداللہ گوٹھ سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی وجوہات پر تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ گوٹھ کے علاقے سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت ساحل کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 سالہ بچے ساحل کی میت کو کراچی کے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کراچی پولیس کو 7 سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع کردی گئی ہے جس پر تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لیاری میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی جانے لگی، ایک گھنٹے کے دوران کچرا کنڈی سے گلا کٹی دو لاشیں بر آمد کی گئیں۔

ملزمان نے 25 سالہ نوجوان کو اغواء کرکے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور لاشوں کے ٹکڑے کردیے، دھڑ مل گیا سر نہ مل سکا،پولیس نے 17 روز قبل ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

مزید پڑھیں: لیاری میں خون کی ہولی، ایک گھنٹے کے دوران گلا کٹی2لاشیں بر آمد

Related Posts