اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، شہر اقتدار میں سات قرنطینہ سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر پی اے ایف ایف او جی ڈی سی ایل بلڈنگ سیکٹر آئی نائن این قایداعظم انٹرنیشنل شفا انٹرنیشنل این آئی ایچ اور پمز ہسپتال میں قائم کر دیئے گئے ہیں ۔
کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے لیے احتیاطی تدابیر بھی اپنائی جارہی ہیں اور شہریوں کو کو بار بار اعلانات کے ذریعے بتایا جا رہا ہے کہ وہ گھروں میں ہی قیام کریں تاکہ اس موزی مرض سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے 1508 افراد متاثر، 12 جاں بحق