کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں مہلک ڈینگی وائرس سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے خاص طور پر کراچی میں ڈینگی وائرس کے انفیکشن میں 50 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔
وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں ڈینگی کی وباء پھیلی ہوئی ہے، جہاں روزانہ سینکڑوں مریض اسپتالوں میں لائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 99نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق