جامشورو میں کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم، 7افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامشورو میں کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم، 7افراد جاں بحق
جامشورو میں کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم، 7افراد جاں بحق

جامشورو: جامشورو میں کار اور مسافر کوچ کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق کار میں سوار تمام افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،جاں بحق افراد میں خاتون اور4بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کار سے لاشوں کو نکالا جبکہ حادثے میں زخمی 10 افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلہ، داؤد چورنگی میں فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک

حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوچ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

Related Posts