حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 7افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

7 killed as transformer explodes in Hyderabad

حیدرآباد: لطیف آباد 8 نمبر میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی، وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے واقعہ کانوٹس لے لیا،خالدمقبول کااظہارافسوس،حیسکوحکام کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق حیدرآباد لطیف آباد 8 نمبر میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 حیسکو ملازم سمیت 18 افراد جُھلس گئے تھے جن میں سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں شدید زخمی ہونیوالوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے حیدرآباد لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے معاملے کانوٹس لے لیا ہے، صوبائی وزیر نے حیسکو چیف اور ایس ایس حیدرآباد سے رابطہ کیا اورحادثے کے نتیجے میں سات افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جاے ،افسوس ناک واقعہ حیسکو ملازمین کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے ،واقعہ کی انکوائری کے لیے جی ایم حیسکو کی قیادت میں کمیٹی قائم کردی ہے،ذمہ داروں کو کسی طور پر معاف نہیں کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:سی ویو پر پھنسا جہاز نکالانہ جاسکا،ساحل پر جہازدیکھنے کیلئے شہریوں کا ہجوم

ایم کیوایم پاکستان کے کنوئینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے حیدرآباد میں ٹرانسفر پھٹنے کے حادثہ میں 7افراد کی ہلاکت و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ کے متاثرین کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم نہ ہونا قومی سانحہ سے کم نہیںہے۔

سول ہسپتال حیدرآباد میں ڈاکٹرز اور عملے کی عدم دستیابی کے سبب متاثرین کو علاج کی سہولیات فراہم نہ ہوسکیں،متاثرین کو بروقت علاج کی سہولت نہ ہونے کے سبب متعدد زخمی آج خالق حقیقی سے جاملے،وزیراعظم پاکستان عمران خان فی الفور حیدرآباد واقعہ کا نوٹس لیں اور ذمہ دار کو سخت سزا دیں جبکہ نااہل حیسکو و واپڈا حکام اور انکے کرپٹ ترین عملے کیخلاف فوری ایکشن اور ایف آئی آر درج کی جائے۔

Related Posts