دنیا پور: صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں کے شہر دنیا پور میں ہفتے کے روز ایک ٹریلر سڑک کے کنارے جھونپڑیوں سے ٹکرا جانے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا پور کے علاقے کہروڑ میں ٹریلر تیز رفتاری کے باعث سڑک سے پھسل کر سڑک کنارے جھونپڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:کسٹم انٹیلیجنس کا چینی اسمگلنگ کے خلاف سرحدی علاقوں میں کریک ڈاؤن
ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس افسر نے مرنے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کے لیے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔