موچکو پولیس نے بلوچستان سے کراچی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے 7 افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او موچکو انسپکٹر شاہد چوہدری نے بتایا کہ بلوچستان سے کراچی کے انٹری پوائنٹ موچکو چیک پوسٹ حب ریور روڈ پر بسوں کے ذریعے آنے والے 7 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایچ او موچکو کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کے نام تیمور، موسیٰ، بشیر، صدام، روزی خان، ظاہر خان اور ریاض ہے جبکہ ان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی طور پر کراچی جا رہے تھے جبکہ ان کے پاس کوئی دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل سندھ پولیس نے سہراب گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے درجن بھر کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم درجن بھر افغان باشندوں کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔