اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 68 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 83 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 68 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
COVID-19 Statistics 03 November 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,083
Positive Cases: 68
Positivity %: 0.52%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 57— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) November 3, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی مثبت شرح 0.52 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا سے متاثر 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دُنیا بھر میں کورونا سے 63کروڑ 51لاکھ افراد متاثر، 65لاکھ 92ہزار ہلاک
خیال رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔