اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا، موذی وباء نے مزید 67 زندگیاں چھین کر 2482 نئے شکار کرلئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 51ہزار 625 ٹیسٹ کروائے گئے جبکہ 2482 افراد میں وباء کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ آٹھ صفر ریکارڈ کی گئی اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 67 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
Statistics 28 May 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 51,625
Positive Cases: 2482
Positivity % : 4.80%
Deaths : 67— NCOC (@OfficialNcoc) May 28, 2021