رواں برس 5 پاکستانیوں سمیت 67 صحافی اپنے کام کے دوران قتل ہوئے۔رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے کہا ہے کہ رواں برس 5 پاکستانی صحافیوں سمیت 67 میڈیا نمائندگان فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل یا جاں بحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے صحافیوں کیلئے اظہارِ رائے کی آزادی اور جان و مال کی حفاظت سمیت دیگر حقوق کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ رواں برس بھی قتل یا گرفتار صحافیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ون ڈش اور اوقات کی خلاف ورزی، 4مارکیز سمیت 1شادی ہال سیل

عالمی صحافتی تنظیم (آئی ایف جے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 47 صحافیوں کی جان لی گئی۔ 2022 میں فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل یا جاں بحق صحافیوں میں صدف نعیم، محمد یونس، افتخار احمد، ضیا الرحمان فاروقی اور حسنین شاہ شامل ہیں۔

آئی ایف جے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ سے صحافیوں کی حفاظت اور آزادئ اظہارِ رائے کیلئے آئی ایف جے کنونشن پر فوری ووٹنگ ضروری ہوگئی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ جنرل اسمبلی آئی ایف جے کنونشن منظور کر لے۔

صحافتی تنظیم (آئی ایف جے) کا کہنا ہے کہ میڈیا کارکنان اور صحافیوں کی اموات میں اضافہ تشویشناک ہے جس پر تمام ممالک کو بیداری کی ضرورت ہے۔ صحافت کے دفاع کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس سینئر صحافی اور ٹی وی میزبان ارشد شریف کو بھی کینیا میں پراسرار حالات میں قتل کردیا گیا جس پر مقتول کی والدہ اور دیگر لواحقین تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔

 

Related Posts